پانچواں ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سوائے رضوان کے کوئی بھی بیٹر بڑی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا، رضوان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ افتخار 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ تین جب کہ ڈیوڈ ویلی اور کرن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس و ٹیمیں

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران کافی مثبت چیزیں ہوئی ہیں، ہمارا مڈل آرڈر اچھی بلے بازی کر رہا ہے۔

پاکستان

3️⃣ changes to our playing XI today 👇 | pic.twitter.com/lPwhovFxFR

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022

انگلینڈ

We bowl first in Lahore!

🇵🇰 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿 | @IGCom

— England Cricket (@englandcricket) September 28, 2022

خیال رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہے۔



Source : HamariWeb


 

Post a Comment

Thanks For Comment

Previous Post Next Post