![]() |
| Hamariweb |
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز آج براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گی۔
پاسپورٹ واپس ملتے ہی مریم نواز نے لندن روانگی کی تیاری پکڑ لی۔ مریم نواز آج براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گی۔
مریم نواز کی فلائیٹ لاہور ائیرپورٹ سے 9:45 پر پرواز کرے گی۔ مریم نواز لندن میں اپنے والد اور بھائی سے ملاقات کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
مریم نواز لندن میں اپنی ایک سرجری بھی کروائیں گی۔ ممکنہ طور پر مریم نواز کی لندن سے واپسی اپنے والد نوازشریف کے ہمراہ ہو گی۔
مریم نواز اپنے والد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز تقریباً 3 سال کے بعد اپنے والد سے ملیں گی۔ وہ پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث لندن میں اپنے بیٹے جنید صفدر کی تقریبِ نکاح میں بھی شریک نہیں ہو سکی تھیں۔
