ایرانی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی اطلاع پر انڈین لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

Hamariweb

 ایران سے آنے والی ایئر لائن کی پرواز میں بم کی اطلاع پر پیر کو انڈین فضائیہ کے جنگی طیارے حرکت میں آگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو انڈین فضائیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بعد میں ایرانی دارالحکومت تہران سے اطلاع موصول ہوئی کہ بم کی اطلاع کو نظر انداز کیا جائے جس کے بعد مذکورہ پرواز اپنے راستے پر منزل کی طرف رواں دواں ہوگئی۔

بیان کے مطابق ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے پرواز کا محفوظ فاصلے سے پیچھا کیا اور اسے شمال مغربی انڈیا کے دو ایئرپورٹس پر لینڈ کرنے کی پیشکش کی گئی۔

’تاہم پائلٹ نے دونوں ایئرپورٹس کی طرف طیارہ موڑنے سے انکار کیا۔‘

ایرانی خبررساں ایجنسی مہر نے کہا ہےکہ دہلی پولیس کو آج 9:20 پر ایرانی ایئرلائن کے طیارے میں بم کی موجودگی کے حوالے سے ایک پیغام موصول ہوا اور طیارے کے پائلٹ نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

فلائٹ ریڈواز 24 پر دستیاب ڈیٹا کے مطابق مہان ایئر کی پرواز ڈبلیو 581 تہران سے چین کے شہر گوانزو کی طرف محو پرواز تھی۔ اس دوران مذکورہ طیارے نے دہلی کےمغرب میں انڈیا کی فضا میں کئی مرتبہ دائرے میں چکر لگایا۔ تاہم بعد میں طیارہ انڈیا کی فضائی حدود عبور کرکے میانمار میں داخل ہوا۔

Source :  hamariweb 

Post a Comment

Thanks For Comment

Previous Post Next Post