سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی



Hamariweb

 قومی کرکٹ ٹیم سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔

قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔سیریز میں پاکستان اور بنگلادیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم شرکت کررہی ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سہہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

Christchurch 🛬

The Pakistan squad has arrived in New Zealand for the T20I tri-series 🏏


Source :  Hamariweb

Post a Comment

Thanks For Comment

Previous Post Next Post