پوچھا ہو یا واش روم دھونا، گھر کی صفائی بھی عام لوگوں کی طرح کرتے ہیں۔۔ ندا یاسر اور یاسر نواز کی گھر صاف کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل

 



ندا یاسر اور یاسر نواز کی جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاص توجہ حاصل ہوتی ہے۔ دونوں میاں بیوی اداکار مختلف روز مرہ کی زندگی سے متعلق چیزیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں جنہیں صارفین دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں اور دلچسپ تبصرے پیش کرتے ہیں۔

اب مشہور پروگرام میزبان ندا اور یاسر نواز کی ایک منفرد پوسٹ یا یوں کہا جائے کہ گھریلو پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شخصیات کو اپنے گھر کے کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔ جس طرح عام لوگ اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں ویسے ہی اداکار بھی اپنے گھر کو چمکانے کے لیے منفرد پاکستانی اسٹائل اپناتے ہیں۔


ندا یاسر اور یاسر کس طرح اپنے گھر کی صفائی کر کے صارفین کو تفریح فراہم کر رہے ہیں آیئے نظر ڈالتے ہیں۔

جوڑے نے ایک انتہائی منفرد ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں وہ گھر کی صفائی ستھرائی کرتے دکھائی دیئے۔ اداکاروں نے گھر کو اچھی طرح صاف کرنے کا چیلنج لیا اور اسے اچھی طرح سے انجام دیا۔ یاسر نے کچن اور واش روم کی صفائی کی جبکہ ندا نے موپنگ اور فرش کی صفائی کی۔


Post a Comment

Thanks For Comment

Previous Post Next Post