10 ممالک 10 خوبیاں... جو انہیں ایک دوسرے سے منفرد بناتی ہیں٬ نمبر 5 پر پاکستان!

 دنیا میں اس وقت 195 تسلیم شدہ ممالک ہیں جن کے مذاہب، رہن سہن، زبان اور تہذیب بھی الگ الگ ہیں اور ہر ملک کی اپنی اپنی الگ شناخت ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ہر ملک کی اپنی اپنی کچھ الگ خصوصیات بھی ہیں جن کی وجہ سے ان ممالک کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ آج ہم نے آپ کیلئے 10 ممالک کا انتخاب کیا ہے اور ہم آپ کو بتائیں گے ان 10 ممالک کی سب سے الگ خصوصیات کیا ہیں۔ چینایک اعشاریہ 43بلین نفوس پر مشتمل چین میں ہر سال کھانے کیلئے لکڑی کے 126 ملین کانٹے تیار کئے جاتے ہیں۔ آپ نے اکثر فلموں میں دیکھا ہوگا کہ چینی لوگ نوڈلز شوق سے کھاتے ہیں تو اس شوق کی تکمیل کیلئے سالانہ کروڑوں کانٹے بنائے جاتے ہیں۔

image
 بھارتدنیا میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ملک بھارت اس وقت 137 بلین افراد کی آبادی رکھتا ہے اور 2500 سال پہلے بھارت نے ہی گنے کو ریفائن کرکے دنیا میں مٹھاس بانٹنے کا آغاز کیا تھا۔
image
 امریکا329 اعشاریہ ایک ملین آبادی والا امریکا اس وقت دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے۔ کبھی روس تو کبھی چین کے ساتھ پنجہ لڑانے والے امریکا کا پرچم اپنے اندر ایک راز کھتا ہے۔50 ستاروں پر مشتمل یہ پرچم 1958 میں ایک ہائی اسکول کے طالب علم نے کلاس پروجیکٹ کے لیے ڈیزائن کیا تھا جو بعد میں امریکا کی شناخت بن گیا۔
image
 انڈونیشیادنیا کی آبادی میں 270 اعشاریہ 6 ملین کا حصہ ڈالنے والا انڈونیشیا مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ جزیروں والا ملک ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس ملک میں کتنے جزائر ہیں اس حوالے سے مصدقہ طور پر کوئی بھی نہیں جانتا۔
image
 پاکستاناسلامی دنیا کے بااثر اور واحد ایٹمی پاکستان کی آبادی 216 اعشاریہ 6 ملین نفوس پر مشتمل ہے اور مملکت خداداد میں بے شمار خصوصیات ہیں- تاہم دنیا کے کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کیلئے 40 فیصد فٹ بال پاکستان میں تیار کئے جاتے ہیں۔
image
 برازیل211 ملین آبادی والے ملک برازیل میں کرہ ارض پر کسی بھی جگہ کے مقابلے زیادہ غیر رابطہ شدہ لوگ ہیں جو تقریباً 100 کے قریب قبائل پر مشتمل ہیں۔ ان لوگوں کا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا ان کی اپنی ہی ایک الگ دنیا ہوتی ہے-
image
 نائیجیریاافریقی ملک نائیجیریا کے جنوب مغربی حصے میں یوروبا کے لوگ دنیا میں کہیں بھی زیادہ جڑواں بچوں کو جنم دینے کے لیے مشہور ہیں، اب تک کی سب سے اچھی وضاحت یہ ہے کہ یوروبا کے لوگ شکرقندی کی ایک قسم کھاتے ہیں جس میں بیضہ دانی کا محرک ہونا ہے جس سے زیادہ انڈے نکل سکتے ہیں۔اس افریقی ملک کی آبادی 201 ملین کے قریب ہے۔
image
 جاپان126 اعشاریہ 9 ملین آبادی اور زلزلے کے شکار رنگ آف فائر کے ساتھ واقع جاپان کی قوم دنیا کے 6اعشاریہ صفر شدت یا اس سے زیادہ کے زلزلوں کا 20 فیصد سالانہ تجربہ کرتی ہے جو بڑی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔
image
 مصر10 کروڑ سے زائد آبادی والا مصر قدیم تاریخ رکھتا ہے اور آج جو روٹی ہم کھاتے ہیں اس کی ایجاد مصر میں 8000 قبل مسیح میں ہوئی۔ اس کی اولین مثالیں چپٹی اور بے خمیری تھیں لیکن اب روٹی کو کئی طرح کے انداز میں بنایا جاتا ہے۔
image
 فرانسایفل ٹاور اور دیگر خوبصورت مقامات کی وجہ سے فرانس میں سالانہ 89 ملین کے قریب سیاح آتے ہیں اور اس تعداد میں سیاحت کے لحاظ سے فرانس یورپ کا سب سے بڑا ملک ہے۔
image



Post a Comment

Thanks For Comment

Previous Post Next Post