![]() |
| Hamariweb |
عید میلاد النبیؐ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ ملک بھر میں گلیاں بازار سج گئے۔کہیں موٹرسائیکل اور کار ریلی نکالی گئی تو کہیں کشتیوں اور اونٹوں کی ریلیوں سے اظہار عقیدت کیا گیا۔
عید میلاد النبی پر اسلام آباد ،لاہور،کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت شہر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا سماں ہے۔ شہروں میں گلیاں اور بازار بھی سج گئے۔ شہریوں نے گھروں میں سجاوٹ کر کے حضور پاک سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
12ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور میں دن کا آغٓاز اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک آرمی کے دستے نے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
یہ بھی پڑھیں:
مساجد ، سرکاری عمارتوں، مارکیٹوں اور اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے ماڈل بھی تیار کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں جلوس اور نعتیہ محافل کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
